ن لیگ کے لیے بُری خبر، 55 اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑ جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 اپریل 2018 12:21

ن لیگ کے لیے بُری خبر، 55 اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑ جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کے لیے بُری خبر یہ ہے کہ آئندہ چند روز میں مسلم لیگ ن کے 55 اراکین قومی اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کے امکانات ہیں۔ انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے کچھ مزید ارکان حکمران جماعت ن لیگ چھوڑنے والے ہیں۔ انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے سے قبل ہی اس بارے میں اعلان کر دیا جائے گا۔

اس وقت ایک درجن سے زائد ارکان قومی اسمبلی ن لیگ کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔ اس صف میں موجود مزید ارکان کی تعداد درجنوں میں بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اس کے علاوہ ہوں گے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے ایسے ممبرز کی تعداد 55 بتائی جا رہی ہے ، یہ تمام لوگ اپنے فیصلے کا اعلان مرحلہ وار کریں گے۔

(جاری ہے)

جو کہ انتخابات کی تاریخ اور شیڈول تک مکمل ہو جائے گا۔

سیاسی مبصرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے حالیہ رویے سے بہت سے رکان نالاں ہیں، خصوصی طور پر فوج اور عدلیہ کے حوالے سے بیانات کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔ جنوبی پنجاب کے ارکان کی ناراضگی کی بڑی وجہ علیحدہ صوبہ کے قیام کے مطالبے سے پارٹی قیادت کا انحراف ہے جبکہ گذشتہ دور حکومت میں پنجاب اسمبلی اس سلسلے میں قرارداد بھی منظور کر چکی ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :