چوہدری شجاعت حسین کو 2008 ء کا الیکشن ہرانے کے پیچھے کس قریبی دوست کا ہاتھ تھا ؟ آپ بھی جانئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 10 اپریل 2018 12:19

چوہدری شجاعت حسین کو 2008 ء کا الیکشن ہرانے کے پیچھے کس قریبی دوست کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اپریل 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ 2008 ء میں ہماری شکست کے پیچھے جنرل پرویز مشرف اور پرنسیپل سیکرٹری طارق عزیز تھے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خود نوشت"سچ تو ہے " منظر عام پر آگئی ہے ۔ جس میں چوہدری شجاعت حسین نے اہم سیاسی واقعات سے متعلق انکشاف کیے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین کی اس کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ 2008 ء کے الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین کو یہ کہا گیا تھا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ آپ الیکشن جیتیں۔تو جب چوہدری شجاعت حسین نے امریکہ سے آئے ہوئے رچڑڈ ہوگ لینڈ سے پوچھا کہ آپ نے ہمیں الیکشن کیوں ہرایا تو ان کا کہنا تھا کہ آپ کو آپ کے اچھے دوستوں نے ہرایا ہے۔آپ کو الیکشن ہرانے والوں میں ایک امریکی شامل تھے جب کہ آپ کی پیٹھ میں 2008 کے الیکشن میں چھری مارنے والے کوئی ارو نہیں بلکہ جنرل پرویز مشرف اور آپ کے قریبی دوست پرنسیپل سیکرٹری طارق عزیز تھے۔
چوہدری شجاعت حسین نے اپنی کتاب کا اختتام بھی اسی واقعہ کے اوپر کیا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :