جاپان میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ،

عمارتوں کو نقصان، 5 افراد زخمی، متعدد علاقوں کو پانی و بجلی کی فراہمی معطل، سڑکوں میں دراڑین پڑنے سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم

منگل 10 اپریل 2018 11:44

جاپان میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ،
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) جاپان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جس کے نتیجہ میں 5 افراد زخمی ہو گئے زلزلے کے باعث کئی علاقوں میں سڑکوں میں دراڑین پڑنے سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جبکہ کئی علاقوںکو پانی اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

(جاری ہے)

جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق اودا اور شی مانے کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جس کے نتیجہ میں 5 افراد زخمی ہو گئے اور متعدد علاقوں کو پانی و بجلی کر فراہمی معطل ہو گئی۔

جاپان کے محکمہ زلزلہ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت6.1 دیکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شی مانے شہر کے قریب 12 کلو میٹر زمینکی گہرائی میں تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شی مانے نیوکلیئر پاور اسٹیشن ہر طرح سے محفوظ ہے۔