فوزیہ قصوری نے ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا

muhammad ali محمد علی منگل 10 اپریل 2018 00:05

فوزیہ قصوری نے ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2018ء) فوزیہ قصوری نے ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی بانی رہنما فوزیہ قصوری کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ عمران خان کے الزامات  پر ردعمل دیا گیا ہے۔ فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی بھی خواتین کی مخصوص نشست حاصل کرنے کی خواہش نہیں تھی۔

اور نہ ہی وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عمران خان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ فوزیہ قصوری نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان اس شخص کا نام بتائیں جس نے ان کے کان بھرے اور غلط معلومات فراہم کیں۔ فوزیہ قصوری کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کیلئے صرف عمران خان ہی نے نہیں بلکہ انہوں نے بھی بہت محنت کی تھی۔ تحریک انصاف ان کی جماعت ہے وہ اسے کبھی خیر آباد نہیں کہیں گی۔ فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جبکہ انہیں کسی عہدے یا ٹکٹ کا ہرگز کوئی لالچ نہیں ہے۔ فوزیہ قصوری نے مزید کیا کہا ہے، ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :