ایمنسٹی سکیم سے سمندر پار پاکستانیوں کو بھی فائدہ ہو گا،وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 9 اپریل 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے فروغ کے لیے حکومت کی اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم سے سمندر پار پاکستانیوں کو بھی فائدہ ہو گا۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحاتی پیکج سے ملک میں ٹیکس نیٹ ورک کے اضافے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایمنسٹی سکیم کے ذریعے ٹیکس کی شرح میں کمی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ ایک سال سے اس سکیم پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اس سکیم کے تحت لوگ بیرون ملک اپنے اثاثوں کو چھپا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ڈیٹا بنک تیار کیا جا رہا ہے جس سے ٹیکس چوروں کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کے لیے بہت سے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل بھی کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس نئی سکیم کے اعلان کے بعد سمندر پار پاکستانی اپنا پیسہ بھی نہیں چھپا سکتے۔

متعلقہ عنوان :