میاں محمد اسلم کی دعوت پرمتحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کا مشاورتی اجلاس

پیر 9 اپریل 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی دعوت پر متحدہ مجلس عمل (اسلام آباد)میں شامل جماعتوں کے رہنمائوں کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہو ا،جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صو ر تحال اور متحدہ مجلس عمل کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام اسلام آباد کے مر کزی رہنماء مو لانا نذ یر احمد فارو قی ، قاضی عبدالعلیم قاسمی ،مولانا اسد اللہ عباسی ،قاری سہیل عباسی ،مفتی عبداللہ ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، جمعیت علماء پاکستان کے نائب امیر عامر عبداللہ ، حا مد رضا بھٹی ، نائب امیرجماعت اسلامی اسلام آباد صا حبزادہ ولی اللہ بخاری، محمد کاشف چوہدری،زبیر صفدر،پاکستان علماء کو نسل کے صدر عبدالحمید صا بری اور دیگرنے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے قیام پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا گیا ،اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے اسلامی تشخص کی حفاظت اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے متحدہ مجلس عمل کا قیام وقت کی اہم تر ین ضرورت ہے ،مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے میا ں محمد اسلم نے کہامتحدہ مجلس عمل بھر پور عوامی رابطہ کے ذریعے انتخابات 2018 ء میں بہتر ، مثبت نتائج لائے گی،جو قوم کے لیے حو صلوں کو تقویت فراہم کریں گے ۔