قندوز کے معصوم شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے کل نیشنل پریس کلب کے سامنے دینی مدارس کے سیکڑوں حافظ طلباء قرآنی زنجیر بنائیں گے

پیر 9 اپریل 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) قندوز کے معصوم شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے (کل) بدھ کو سہ پہر 3 بجے نیشنل پریس کلب کے سامنے راولپنڈی اسلام آباد کے دینی مدارس کے سیکڑوں حافظ طلباء قرآنی زنجیر بنائیں گے۔ احتجاج کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو متاثر کئے بغیر طلباء پرامن طور پر قرآن خوانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قندوز میں امریکی جارحیت کا نشانہ بننے والے معصوم حفاظ،شام،فلسطین اور کشمیر کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور بے گناہوں پر بارود کی بارش، کیمیائی حملوں اور پیلٹ گنوں کے استعمال کی مذمت کی جائے گی ،جڑواں شہروں کے حافظ قرآن بچے اپنے ساتھ قرآنی نسخے اور مصلے لائیں گے اور پر امن طور پر قندوز ،شام ،فلسطین اور کشمیر کے شہداء کیلئے قرآنی کلاسز کا انعقاد کریں گے۔