فیس بک نے اہم ترین فیچر "ان سینڈ" متعارف کروای دیا

صارفین اب غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 9 اپریل 2018 23:33

فیس بک نے اہم ترین فیچر "ان سینڈ" متعارف کروای دیا
نیویارک (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 09اپریل 2018): فیس بک نے اہم ترین فیچر "ان سینڈ" متعارف کروای دیا صارفین اب غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی چند بہترین سوشل ویب سائٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف دوستوں کو آپسی رابطے بڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ کمرشل بنیادوں پر بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کی پسندیدہ ترین ویب سائٹ کی انتظامیہ بھی اپنے صارفین کو مطمئن رکھنے کے لیے ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے۔نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے اور صارفین کے لیے پریشانی کا سبب پیدا کرنے والے فیچرز کو ختم کیا جاتا ہے ۔تازہ ترین معلومات کے مطابق فیس بک فیس بک نے اہم ترین فیچر ان سینڈ متعارف کروا دیا۔ صارفین اب غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔فیس بک صارفین 'ان سینڈ' فیچر کی مدد سے غلطی سے بھیجا گیا پیغام یا پھر ایسا پیغام جسے بھیج کر افسوس ہو اسے مٹا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے واٹس ایپ بھی ڈیلیٹ فار ایوری ون کے نام سے یہ فیچر متعارف کروا چکا ہے۔