سلمان خان جیل سے رہائی ملتے موج مستیاں کرنے میں مشغول ہو گئے

ضمانت کے بعد رہائی ملنے پر سلمان خان اپنے دوست کی سالگرہ منانے پہنچ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 9 اپریل 2018 23:27

سلمان خان جیل سے رہائی ملتے موج مستیاں کرنے میں مشغول ہو گئے
ممبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 09اپریل 2018): سلمان خان جیل سے رہائی ملتے موج مستیاں کرنے میں مشغول ہو گئے۔ضمانت کے بعد رہائی ملنے پر سلمان خان اپنے دوست اور اداکار سلیم خان کی سالگرہ منانے پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے معروف خان سلمان خان کو عدالت کی جانب سے 20 سال پرانے کالے ہرن کیس میں 5 سال سزاسنائی گئی تھی جس کے بعد سلامن خان کو جودھ پور جیل منتقل کر دیا گیا تھا تا ہم اب سلمان خان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔سلمان خان جیل سے رہائی ملتے موج مستیاں کرنے میں مشغول ہو گئے۔ضمانت کے بعد رہائی ملنے پر سلمان خان اپنے دوست اور اداکار سلیم خان کی سالگرہ منانے پہنچ گئے۔سلمان خان کی موج مستیاں کرتے ہوئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔