پولیس لائن میں تعینات عملہ لیڈی پولیس اہلکاروں کو تنگ کرتا ہے ،آئی جی اسلام آبادکو نامعلوم درخواست موصول

آئی جی اسلام آباد نے فوری نوٹس لے لیا،ر اے آئی جی آپریشنزعصمت اللہ جونیجو کو انکوائری کا حکم

پیر 9 اپریل 2018 23:37

پولیس لائن میں تعینات عملہ لیڈی پولیس اہلکاروں کو تنگ کرتا ہے ،آئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) آئی جی اسلام آبادڈاکٹرسلطان اعظم تیموری کو ایک نامعلوم درخواست موصول ہوئی کہ پولیس لائن میں تعینات عملہ لیڈی پولیس اہلکاروں کو تنگ کرتا ہےدرخواست میں ڈی ایس پی سے لے کر ایس ایس پی تک کے عہدیداروں تک پر انتہائی سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ جبکہ آپریٹروں اور ریڈروں کے کارنامے بھی سامنے لائیں گے۔

(جاری ہے)

درخواست میں واقعات کے ویڈیو اور تصویری ثبوت موجود ہونے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔درخواست پر آئی جی اسلام آباد نے فوری نوٹس لے لیا اور اے آئی جی آپریشنزعصمت اللہ جونیجو کو انکوائری کے احکامات جاری کئے۔ اے آئی جی آپریشنزاور اے ایس پی یو ٹی نے پولیس لائن میں دربارکیا اورلیڈی پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جس میں تین مشتبہ اہلکاروں کے نام سامنے آئے ھیں جن کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مزیدرپورٹ فائنل انکوائری اور کارروائی کے بعد جاری کی جائے گی۔
پولیس لائن میں تعینات عملہ لیڈی پولیس اہلکاروں کو تنگ کرتا ہے ،آئی ..

متعلقہ عنوان :