وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بلیلی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے کی مذمت

پیر 9 اپریل 2018 23:33

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بلیلی چیک پوسٹ کے قریب بم ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بلیلی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد کوئٹہ شہر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جیسے سیکورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارے سیکورٹی اداروں کی قیام امن کے لئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے جس سے دہشت گردوں کو ناکامی کا سامنا ہے، بم دھماکہ میں سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور اظہار افسوس اظہاکیااور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :