سال بعد 8ویں ویج بورڈ کی تشکیل کا اعلان،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ،

8واںویج بورڈ چیئرمین ،میڈیا تنظیموں اور مالکان کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا، الیکٹرانک میڈیا قوانین کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، مشاورت مکمل ہونے پر الیکٹرانک میڈیا قانون کا مسودہ پارلیمنٹ میں بحث کے لئے بھجوایا جائے گا، سابق وزاعظم محمد نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی یہی ویژن ہے کہ ورکنگ جرنلسٹوں کو ان کا جائز مقام ملنا چاہیے، میڈیا نے پاکستان کے اندر جمہوریت کے فروغ اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھر پور کردار ادا کیا ہے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

پیر 9 اپریل 2018 23:33

سال بعد 8ویں ویج بورڈ کی تشکیل کا اعلان،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے 18سال بعد 8ویں ویج بورڈ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،8واںویج بورڈ چیئرمین ،میڈیا تنظیموں اور مالکان کے نمائندوںپر مشتمل ہوگا، الیکٹرانک میڈیا قانون کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، مشاورت مکمل ہونے پر الیکٹرانک میڈیا قانون کا مسودہ پارلیمنٹ میں بحث کے لئے بھجوایا جائے گا،سابق وزاعظم محمد نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی یہی ویژن تھا کہ ورکنگ جرنلسٹوں کو جائز مقام ملنا چاہیے ،میڈیا نے پاکستان کے اندر جمہوریت کے فروغ اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا مکمل کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافتی برداری کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ نیشنل پریس کلب ،پی ایف یو جے اور دیگر صحافتی تنظیموں کے عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے سفر کر کے آنے والے صحافیوںکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کا تعلق کسی بھی ادارے سے ہو، صحافیوں نے پاکستان کے اندر جمہوریت کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے، صحافتی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز نے ہر فورم پر صحافیوں کے حقوق کے لئے جنگ لڑی ہے، صحافتی تنظیموں کے نمائندے وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل بھی ہوتے ہیں یہی جمہوریت کا حسن ہے ،اسی جمہوریت کے فروغ کے لئے محمد نواز شریف ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشاورت کے عمل میں پی ایف یو جے اور میڈیا گروپس کا مکمل تعاون حاصل رہا ہے،18سال سے ویج بورڈ نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ جمہور یت کے لئے صحافیوں کی بہت قربانیاں ہیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ 8ویں ویج بورڈ کا اعلان روایتی نہیں بلکہ ایک عملی قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سے 10دن قبل ملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کا وفد پی ایف یو جے کے صدر کی قیادت میں میرے دفتر آیا اور ویج بورڈ کے حوالے سے بات چیت ہوئی، میڈیا کے تعاون سے 18سال بعد 8واں ویج بورڈ کا اعلان کر رہی ہوں،8ویں ویج بورڈ کی سمری وزارت اطلاعات نے وزیراعظم کو بھجوا دی ہے ، وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس کی باقاعدہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا قوانین کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو مشاورت کر رہی ہے ،پارلیمنٹ کے اندر جلد یہ مسودہ بحث کے لئے بجھوایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 8ویں ویج بورڈ کے لئے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بھی بہت کوششیں اور کاوشیں کیں ،ان کی بھی خواہش تھی کہ جو کام محمد نواز شریف نے ان کے ذمہ لگایا تھا وہ جلدی سے مکمل ہو جائے۔