پیپلز پارٹی کے اہم رہنما تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

شرجیل میمن کونیب کورٹ کے حکم پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 9 اپریل 2018 22:52

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 09اپریل 2018): پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شرجیل میمن کونیب کورٹ کے حکم پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرپشن کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔رہنماپیپلزپارٹی شرجیل میمن کوسینٹرل جیل سےجناح اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں انکا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔انکے ٹیسٹ کئیے جا رہے ہیں تا کہ ڈاکٹرز حتمی نتیجے پر ہنچ سکیں۔ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کونیب کورٹ کے حکم پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔