اسٹیبلیشمنٹ نے شہباز شریف کو صاف صاف جواب دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 9 اپریل 2018 22:48

اسٹیبلیشمنٹ نے شہباز شریف کو صاف صاف جواب دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2018ء) اسٹیبلیشمنٹ نے شہباز شریف کو صاف صاف جواب دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی وفاقی حکومت کے اتحادی اور سابق آمر ضیاء الحق کے صاحبزادے اعجاز الحق نے بھی اپنے راستے جدا کر لیے ہیں۔ اعجاز الحق نے ن لیگ اور حکومت کا ساتھ چھوڑتے ہوئے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اعجاز الحق کا بتانا ہے کہ ن لیگ کو اب اسٹیبلیشمنٹ کی حمایت کسی صورت حاصل نہیں ہو رہی۔ شہباز شریف نے اسٹیبلیشمنٹ سے تعلقات بہتر کرنے کی کوششیں کی ہیں تاہم وہ ناکام رہے ہیں۔ اسٹیبلیشمنٹ ن لیگ کی قیادت پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اسی لیے اب ن لیگ کا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں ن لیگ مزید کمزور سے کمزور تر ہوتی چلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :