دہشت گردی سے پاک پاکستان کاتشخص ‘گورنرپنجاب

پیر 9 اپریل 2018 23:27

دہشت گردی سے پاک پاکستان کاتشخص ‘گورنرپنجاب
ملتان ۔ 09اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ وطن عزیز کو مثا لی اسلا می ،فلا حی ،جمہو ری ریاست بنا نے کیلئے منظم انداز میں ہم اپنی ذ مہ داریا ں نبھا ئیں‘ پر امن ،دہشت گر دی سے پا ک پاکستا ن کے تشخص کو اجا گر کیا جا ئے ،سرکا ری محکمے عوامی بہبود کے منصو بو ں کو بر وقت مکمل کریں تا کہ ان کے ثمر ات جلد شہریو ں تک پہنچ سکیں ۔

پولیس سائلین کو ہر ممکن ریلیف کی فر اہمی کیلئے تما م وسائل بر وئے کا ر لا ئے ۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر سرکٹ ہا ئوس ملتا ن میںایم ڈ ی واسا را ئو قاسم ، سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر شاہد بخا ری ،سی پی او سرفرازاحمد فلکی ،ڈپٹی مئیر حاجی سعید احمد انصا ر ی ، رائو عبدالشکو ر ،قیصر گجر ، سابق ڈی جی ایم ڈ ی اے ممتا ز قر یشی ،ملک اعجا ز رسول رجو انہ ،ملک آ صف رفیق رجو انہ ،مر زا سلمان مغل، حیا ت خا ن ،ند یم گڈ و ، فیاض خا ن ،اکبر انصا ر ی ، قیصر بھٹہ ، عقیل انصا ر ی ، ملک نا در ،فاروق بھٹی ودیگر سے ملاقا ت اور عوامی مسا ئل کے حل کے احکا ما ت جا ری کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا کہ حکو مت کے مثا لی اقداما ت کی بد ولت ملک میں امن قائم ہوا ہے ۔دہشت گر دو ں کا صفا یا کر دیا گیا ہے ۔انفرا د ی کے بجائے مثبت اجتما عی سو چ کو پر وان چڑ ھا یا جا ئے ۔افسر ان ترقیا تی منصو بو ں کی نگر انی کر یں ۔ان کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچائیں ۔ہمارا مقصد شہریو ں کو ہر ممکن ریلیف دینا ہے ۔بر وقت منصو بو ں کی تکمیل سے حکو مت کی کا رکرد گی عوام کے سامنے لا ئی جا ئے ۔

تما م محکمے آ پس میں رابطو ں کو یقینی بنائیں ،پولیس سائلو ں سے اچھے انداز میں پیش آ ئے اور انہیں ریلیف بھی دے۔گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگی ورکرز پاکستا ن مسلم لیگ ن کے ترقیا قی کامو ں کا پیغا م گھر گھر پہنچا ئیں ۔بعد از اں گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ نے سر کٹ ہائوس آ نے وا لے سائلو ں کی داد رسی کیلئے ان کی درخواستو ں پر احکا ما ت بھی جا ری کئے ۔

متعلقہ عنوان :