بھارت کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ، درجنوں بچے لقمہ اجل بن گئے

پیر 9 اپریل 2018 23:27

بھارت کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ، درجنوں بچے لقمہ اجل بن گئے
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں سکول بس کھائی میں گرنے سے 27 بچے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر بچوں کی عمریں 10 برس سے کم تھی۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں دو اساتذہ اور بس ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ بس میں 40 بچے سوار تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :