مذ ہبی رواداری اور فر قہ ورا نہ ہم آ ہنگی سماجی ،سیا سی اور معاشی ترقی کیلئے نہا یت اہم ہے ،گو رنر پنجا ب

پیر 9 اپریل 2018 23:26

مذ ہبی رواداری اور فر قہ ورا نہ ہم آ ہنگی سماجی ،سیا سی اور معاشی ترقی ..
ملتان ۔ 09اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے کہا ہے کہ مذ ہبی رواداری اور فر قہ ورا نہ ہم آ ہنگی سماجی ،سیا سی اور معاشی ترقی کیلئے نہا یت اہم ہے ۔علما ء کر ام لوگوں کی اخلا قی اور مذ ہبی تربیت میں بر داشت کے پہلو کو زیا دہ اجاگر کر یں ۔یہ با ت انہو ں نے معروف عالم دین قاری محمد حنیف جالند ھر ی کے ساتھ سر کٹ ہا ئوس ملتا ن میں ایک ملاقا ت کے ووران کہی ۔

گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ عالم اسلا م میں اتحا د وقت کی اہم ضر ور ت ہے مسلم ممالک میں قتل وغا رت گر ی ،دہشت گرد ی کی لہر کیلئے فر قہ ورانہ منا فر ت کو ہوا دی جا رہی ہے ہما رے فردعی اختلا فا ت کو بنیاد بنا کر مسلم امہ کمزور کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان حا لا ت میں علما ء کر ام کی یہ بھی ذ مہ دار ی ہے مذ ہبی روادار ی کے ساتھ سا تھ فر قہ ورانہ اور بین المسا لک ہم آ ہنگی کو فروغ دیں اختلافی مسائل کو اجا گرکر نے کی بجا ئے متفقہ مسائل پر با ت کی جا ئے گورنر پنجا ب نے کہا کہ ملک میں امن خصوصا ملتا ن اور گر دنو اح میں امن اور فرقہ واریت کے خا تمہ کیلئے قار ی حنیف جالند ھر ی اور دیگر علما ء کر ام نے نہا یت اہم مثبت کر دا ر ادا کیا ہے اور ان کی دینی خدما ت بھی لا ئق تحسین ہیں۔

گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا کہ قا ری حنیف جالند ھر ی اپنی دینی حیثیت واہمیت کا فا ئد ہ اٹھا تے ہوئے ملک میں اور مسلم امہ کے اتحا د کے حوا لہ سے بھی اپنی ذ مہ دا ری پور ی کریں۔