پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل8روز سے جاری تیزی کاتسلسل ٹوٹ گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان

پیر 9 اپریل 2018 22:43

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل8روز سے جاری تیزی کاتسلسل ٹوٹ گیا، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمسلسل8روز سے جاری تیزی کاتسلسل ٹوٹ گیا ،کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی ابتدائی اوقات میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا لیکن بعد ازاں مندی چھاگئی اور مجموعی طور پرکے ایس ای 100 انڈیکس57 پوائنٹس کی کمی سے 46580.69پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ50فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 24ارب27 کروڑ51لاکھ روپے کی کمی ہوئی اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 4کروڑ53لاکھ 57ہزارشیئرزکم رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور گزشتہ ہفتہ بھر تیزی کا سلسلہ جاری رہنے کے تسلسل میں پیر کو بھی ابتدائی اوقات میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 46827.76پوائنٹس کی بلند سطح پر جاپہنچا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع نکالنے کی عرض سے حصص کی فروخت کا درجحان شروع ہوا جس کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی اس دوران ایک موقع پر انڈیکس 46530پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی پہنچ گیا بعد میں معمولی ریکوری سے مزکورہ حد بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس76.8057 پوائنٹس کی کمی سے 46580.69پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح ے ایس ای 30 انڈیکس61.63پوائنٹس کمی سی23398.69 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس78.27پوائنٹس کی کمی سے 79150.86پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس46.52 پوائنٹس کمی سے 33266.71پوائنٹس ہو گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر378کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی189کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،168کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 24ارب27 کروڑ51لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 95کھرب 31ارب 56کروڑ81لاکھ روپے سے گھٹ کر95کھرب7ارب29کروڑ30لاکھ روپے ہو گئی ۔

پیر کو20کروڑ27لاکھ 89ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ اسکے مقابلے میں جمعہ کو24کروڑ81 لاکھ46 ہزار679شیئرز کا کاروبار ہوا تھا اس لحاظ سے حصص کی لین دین جمعہ کی نسبت 4کروڑ53لاکھ 57ہزارشیئرزکم رہی ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت50 روپے اضافے سی8400 روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت39 روپے اضافے سی830روپے ہو گئی ۔

نمایاں کمی باٹاکے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 156.45روپے کمی سی2972.55 روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 155روپے کمی سی3100روپے ہو گئی ۔گزشتہ روز فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ84لاکھ98ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ اینگرو پولیمر،ٹی آر جی پاک،پاورسیمنٹ ، فوجی فوڈز،پاک انٹر بلک ،پیس پاک ،اے جی پی لمیٹیڈ ،پاک الیکٹران اورعائشہ اسٹیل حصص کی لین دین کے لحاظ سے نمایاں رہے ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :