کینن چیلنج کپ :عامر میموریل کلب نے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا

پیر 9 اپریل 2018 22:00

کینن چیلنج کپ :عامر میموریل کلب نے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء)عامر میموریل کرکٹ کلب نے فیاض میموریل کلب کو120نز سے شکست دے کر گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی ۔جلو سٹیڈیم میںکھیلے گئے اس میچ کی خاص بات عامر میموریل کلب کے جمشید کی آل رائو نڈ کارکردگی تھی ۔ٹا س جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے عامر میموریل کلب کی ٹیم 35ویں اوور کی دوسری گیند پر 238رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔

بلال حنیف 65،جمشید54،عدیل مغل 52رنز بناکر نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

فیاض میموریل کلب کے محمد زاہد اور فیضان احمدنے تین تین ،رفاقت حسین نے دو جبکہ انیب افضل اور عمران حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔جواب میں فیاض میموریل کرکٹ کلب کی 27ویں اوور کی آخری گیند پر 118رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔اسد علی 28اور محمد زوہیب 25رنز بناکر نمایاں رہے عامر میموریل کلب کی طرف سے سید محمد وقاص نے تین ،عمیر سراج نے دو جبکہ عرفان علی ،عرفان حمید ،جمشید،وقار علی اور عدیل مغل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔میچ میں عمدہ کارکردگی پر عامر میموریل کلب کے جمشید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔اس میچ میں شکیل احمد اور ریاض الدین نے امپائرنگ جبکہ شیرباز خان نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے ۔