ایوان صنعت و تجارت لاہور کے وفد کا استنبول چیمبر ، اسکون ، تمسید کا دورہ

ترک تاجروں سے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے متعلق تفصیل سے تبادلہ خیال

پیر 9 اپریل 2018 20:55

ایوان صنعت و تجارت لاہور کے وفد کا استنبول چیمبر ، اسکون ، تمسید کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) ایوان صنعت و تجارت لاہور کے وفد نے خامس سعید بٹ کی سربراہی میں ترکی کے دورے کے دوران استنبول چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، اسکون ، تمسید کا دورہ کیا اور ترک تاجروں کے ساتھ پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے متعلق تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ وفد نے پاکستانی قونصل جنرل بلال خان پاشا سے بھی ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

وفد کے سربراہ خامس سعید بٹ نے ترک تاجروں کو پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے دعوت دی کہ وہ پاکستانی تاجروں کے ساتھ جائنٹ وینچرز کے ذریعے بہترین مواقعوں سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا پاکستان کے متعلق غلط پراپیگنڈہ کررہا ہے ۔ پاکستان انتہائی پر امن اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔ پاکستانی قونصل جنرل بلال خان پاشا سے ملاقات میں خامس سعید بٹ نے وفد سے بہترین تعاون اور ملاقاتوں کا اہتمام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستانی قونصل جنرل بلال پاشا نے کہا کہ پاکستان کے زیادہ سے زیادہ تجارتی وفود کو ترکی کا دورہ کرنا چاہیے۔ سفارتخانہ ان سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

متعلقہ عنوان :