کراچی میں ایک نئی طرز کا نشہ نوجوان نسل میں زہر گھولنے لگا،50فیصد لڑکیاں عادی

ایکسٹسی نامی نشہ کھا کر نیند نہیں آتی اور عادی افراد وسوسوں کا شکار ہو جاتے ہیں،ایکسٹسی کا نشہ بیچنے والوں کا خطرناک گروہ پکڑا گیا ہے،ایس پی صدر کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 9 اپریل 2018 19:40

کراچی میں ایک نئی طرز کا نشہ نوجوان نسل میں زہر گھولنے لگا،50فیصد لڑکیاں ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 09اپریل 2018):کراچی کی ڈانس پارٹیز میں ایک نئی طرز کا نشہ نوجوان نسل میں زہر گھولنے لگا،50فیصد لڑکیاں عادی ہو گئیں۔ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ایکسٹسی نامی نشہ پارٹی ڈرگ ہے جسے کھا کر نیند نہیں آتی اور عادی افراد وسوسوں کا شکار ہو جاتے ہیں،ایکسٹسی کا نشہ بیچنے والوں کا خطرناک گروہ پکڑا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک نئی طرز کا نشہ نوجوان نسل میں زہر گھولنے لگا۔

ایکسٹسی نامی نشہ پارٹی ڈرگ ہے جو کراچی میں ہونے والی ڈانس پارٹیز میں پیش کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈانس پارٹیز منعقد کروانے کے پیچھے بڑے بڑے گینگز ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا پر نوجوان نسل کو ڈانس پارٹیز میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور وہاں انکو نشے کا عادی بناتے ہیں ایس پی صدر کراچی کا کہنا تھا کہ ایکسٹسی ایک پارٹی ڈرگ ہے جسے کھا کر انسان کو نیند نہیں آتی اور وہ وسوسوں کا شکار ہوجاتا ہے۔اس نشے کے عادی افراد میں 50 فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ایکسٹسی بیچنے والوں کا ایک گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ ایک مکمل مافیا ہے جو نشہ کروانے کے بعد لڑکیوں کی ویڈیوز بھی بناتا ہے اور بعد میں اس ویڈیو کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال بھی کرتا ہے۔