سندھ اسمبلی ،ایاز سومرو ، ممتاز عالم دین مفتی عبدالرحیم سکندری اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

پیر 9 اپریل 2018 20:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو سہ پہر تین بجے کے مقررہ وقت کے بجائے ایک گھنٹے کی تاخیر سے 3 بجکر 50 منٹ پر اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

ایوان کی کارروائی کے آغاز میں سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ایاز سومرو ، ممتاز عالم دین مفتی عبدالرحیم سکندری اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ ایوان کی کارروائی کے دوران سندھ اسمبلی کے رواں اجلاس کے لیے اسپیکر کی جانب سے پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا گیا ۔ جن میں سید مراد علی شاہ ، خورشید جونیجو ، مہتاب اکبر راشدی اور سید سردار احمد شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :