ایکٹرز کلیکٹیو ٹرسٹ کی جانب سے بھارتی مواد کے خلاف (کل )اہم پریس کانفرنس منعقد کی جا ئے گی

پیر 9 اپریل 2018 20:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) چیئر مین ایکٹرز کلیکٹیو ٹرسٹ کے چیئر مین نعیم طاہر کل (بروز منگل) دوپہر تین بجے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں ٹرسٹ کے عہدیداران اور نمایاں اداکاروں کے ہمراہ بھارتی مواد کی خلاف قوانین نشریات کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایکٹرز کلیکٹیو ٹرسٹ اداکار برادری کی واحد نمائندہ تنظیم ہے۔ ٹرسٹ پاکستانی سیٹلائیٹ چینلز پر پیمرا قوانین کے برخلاف بھارتی مواد کی نشریات کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔اس موقع پر ریحان شیخ، لیلیٰ زبیری اور علی طاہر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :