نادر ا نے 10کروڑ 42لاکھ 60ہزار افراد پر مشتمل ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالے کر دی

0پر ایس ایم ایس کر کے تمام افراد اپنے ووٹ کی تصدیق اور حلقے کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ، ترجمان

پیر 9 اپریل 2018 20:29

نادر ا نے 10کروڑ 42لاکھ 60ہزار افراد پر مشتمل ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن آف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) نادر ا نے 10کروڑ 42لاکھ 60ہزار افراد پر مشتمل ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالے کر دی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ترجمان نادرا، نے بتایا کہ 8300پر ایس ایم ایس کر کے تمام افراد اپنے ووٹ کی تصدیق اور حلقے کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ترجمان کے مطابق اپنے ووٹ کے حلقے کی تبدیلی کے لیئے اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر پر رابطہ کریں ترجمان نے بتایا 24 اپریل 2018 آخری اور حتمی تاریخ ہے جس کے بعد ووٹ اور حلقوں میں کوء ردوبدل ممکن نہ ہوگا۔ ترجمان کے مطابق اب تک صرف 3 لاکھ افراد نے اس سہولت سے مستفید ہوئے ہیں ۔