ْتحریک انصاف کے رہنمائوں کی پارٹی رہنما سید غضفر علی ایڈوکیٹ کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد

پیر 9 اپریل 2018 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر خان ترین ، اعجازاحمد چوہدری ، چوہدری محمد سرور، عبدالعلیم خان،میاں محمود الرشید ،شبیرسیال ،ایم پی اے شعیب صدیقی ، رانا اخترحسین ،محمد یوسف اور اشتیاق ملک سمیت دیگر نے پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما سید غضفر علی ایڈوکیٹ کے بیٹے سید سلمان علی ایڈوکیٹ کی شادی پر مبارکباد پیش کی اور دولہا دولہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما سید غضفر علی ایڈوکیٹ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میںسابقہ صدر پی ٹی آئی لاہور شبیر سیال ، رانااختر حسین ، نوید احمد انصاری ، محمد یوسف ، شفیق ملک ، ہارون سلیم ، حارث حسین ، سید سلامت علی ، سید ہارون علی ، سید حامد زیدی ، عمر شاہ ، خرم شاہ سمیت بڑی تعداد میں رشتے داروں اور پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی اور دولہا دولہن کو شادی کی مبارکباد اور اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :