چونیاں میں گونگی بہری 16سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

پیر 9 اپریل 2018 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے چونیاں میں گونگی بہری 16سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کیخلاف اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا ۔

(جاری ہے)

اوباش نوجوانوں نے لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا ۔کیا پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کیا کسی ملزم کی گرفتاری عملی میں لائی گئی ہے اس کی مکمل تفصیلا سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔