ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اور کرپٹ نااہل لیڈر شپ کے خاتمے کیلئے جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کا قلیدی کردار ہو گا‘ذ کراللہ مجاہد

آئندہ انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں 50 فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو دئیے جائینگے میرٹ کی بنیاد پر ہونگے ‘امیر جما عت اسلامی لاہور

پیر 9 اپریل 2018 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ یو تھ کنونشن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کا سراج الحق کی قیادت پر اعتماد ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے،جے آئی یوتھ کے پرعزم نوجوان اسلامی و خوشحال پاکستان کی نوید ثابت ہو ں گے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے یوتھ کنونشن کے کامیاب انعقاد پر جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل ، سیکرٹری جے آئی یوتھ پاکستان میاں عثمان جاوید ، صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک ، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف سمیت تمام انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ دارا ن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے نوجوانوں کی پنجاب بھر سے یوتھ کنونشن میں بڑی تعداد میں شرکت نے ثابت کیا کہ وہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق جیسی ایماندار اور صالح قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اور کرپٹ نااہل لیڈر شپ کے خاتمے کیلئے جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کا قلیدی کردار ہو گا ۔انہو ںنے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی پاکستان بھرمیں سے ملک و قوم کی خدمت کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں 50 فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو دے گی جو میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ نوجوان اپنی اور ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم سے سیاسی میدان میں آگے بڑھیں اورسراج الحق جیسی شاندار لیڈر شپ کا ساتھ دیں،یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے ثابت کیاکہ وہ موجودہ کرپٹ نظام تنگ آچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :