وزیراعظم کے سیکرٹری ان کے ہمراہ دورہ چین ہے، رخصت پر جانے کی خبر بے بنیاد ہے، وزیراعظم آفس کا بیان

پیر 9 اپریل 2018 20:28

وزیراعظم کے سیکرٹری ان کے ہمراہ دورہ چین ہے، رخصت پر جانے کی خبر بے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سیکرٹری ان کے ہمراہ دورہ چین ہیں، رخصت پر جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی طرف سے پیر کو جاری بیان میں میڈیا میں جاری ہونیوالی خبر کہ ’’وزیراعظم کے سیکرٹری رخصت پر جارہے ہیں ‘‘کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سیکرٹری وزیراعظم کے ہمراہ چین کے سرکاری دورہ پر ہیں، انہوں نے کسی رخصت کیلئے درخواست نہیں دی۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے سیکرٹری کی رخصت کے بارے میں خبر کی پرزور تردید کی جاتی ہے اور یہ خبر درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :