پولیس نے 2ملزمان گرفتار کر کے آتش بازی کا سامان بر آ مد کر لیا

پیر 9 اپریل 2018 20:01

ساہیوال۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ہڑپہ اسٹیشن کے قریب دو افراد کبیر احمد اور عظمت حسین آتش بازی کا سامان فروخت کر رہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 100شرلیاں ‘40۔

(جاری ہے)

انار اور 25پٹاخے برآمد کرلئے ۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :