پی ایچ اے 5سوسے ز ائد ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنز اپنے وسائل سے اداکرے گی،جلال الدین

پیر 9 اپریل 2018 20:01

ملتان۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ اے )اپنے 5سوسے ز ائد ملازمین کو مزیددوماہ کی تنخواہیں اورپنشنز اپنے وسائل سے اداکرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 2017-18ء کے دوران مناسب فنڈزموصول نہیں ہوئے اوراتھارٹی گزشتہ تین ماہ سے یہ تنخواہیں اپنے وسائل سے اداکررہی ہے ،اس مدمیںماہانہ دوکروڑروپے اداکئے جارہے ہیں ،تاہم صوبائی حکومت کو تنخواہوں اورپنشنز کے فنڈزکیلئے ریکوزیشن ارسال کی جاچکی ہے،پی ایچ اے کے ترجمان جلال الدین نے ’’اے پی پی ‘‘کوبتایاکہ تنخواہوں کیلئے تیس کروڑروپے کے فنڈزمنظورہوچکے ہیںجو اگلے ماہ مئی کے آخرتک پی ایچ اے کے اکائونٹ میں منتقل ہوں گے،انہوںنے بتایاکہ تنخواہوں اورپنشن کی مدمیں سالانہ اخراجات 26سے 27کروڑروپے کے درمیان ہیں،پنجاب میں 7ہارٹیکلچراتھارٹی کام کررہی ہیںجن میں سے صرف ملتان کیلئے مزیدفنڈز منظورکئے گئے ہیں ۔