حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ،رانامحمودجاوید

پیر 9 اپریل 2018 20:01

ملتان۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ صنعت زار کے منیجر رانا محمود جاوید نے کہاہے کہ ادارے میں زیرتربیت طالبات کے ہاتھ سے تیار کردہ تمام مصنوعات صنعت زار کے ڈسپلے سنٹرمیں رکھی گئی ہیں تاکہ خواتین کوایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوسکیں ،اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ڈسپلے سنٹر میں کنٹرول پرائس پراعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات جن میں کڑھائی والے ملبوسات سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی ڈیکوریشن پیس بھی دستیاب ہیں،انہوںنے مزیدکہاکہ حکومت خواتین کی ترقی اورفلاح وبہبود کیلئے جس طرح عملی اقدامات اٹھارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے خواتین کی کامیابی کاسفر اورزیادہ تیز ہورہاہے ،واضح رہے کہ اس وقت ادارے میں 180طالبات زیرتربیت ہیں۔