پولیس کا منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ، 3 افراد گرفتار، مقدمات درج

پیر 9 اپریل 2018 19:51

عارف والا۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) پولیس کا منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ، 3 افراد گرفتار،220 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد ،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں21/EB میں پولیس نے اطلاع پر منشیات فروشی کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے محمدشہباز سکنہ75/EB کو گرفتارکرکے 220گرام چرس برآمد کرلی جبکہ نواحی گائوں 74/EBسے عاصم علی اور محمد جاوید سکنہ81/EB کو دوعدد ناجائز پسٹل 30بور سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :