عارف والا،شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن کا ماموں جاں بحق

پیر 9 اپریل 2018 19:51

عارف والا۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن کا ماموں جاں بحق ہوگیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 52/SPمیں محمد زمان کی یتیم بھانجی نازیہ بی بی کی شادی کی تقریب میں ملزم یٰسین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمد زمان شدیدزخمی ہوگیا، اسے فوری طورپر ہسپتال لایاجارہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہارگیا، تھانہ رنگشاہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، بتایا گیا ہے کہ مقتول محمد زمان نے نازیہ بی بی کی شادی محمد ندیم سے طے کی جبکہ ملزم یٰسین اپنے بیٹے محمد اقبال سے شادی کرانا چاہتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :