ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار

پیر 9 اپریل 2018 19:51

عارف والا۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں153/EB میں زمیندار محمدشفیق کے گھر میں پانچ نامعلوم ڈاکوئوں نے زبردستی گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر نقدی اور 9 تولے طلائی زیورات کل مالیت 892000روپے چھین لیے اور فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔