نیشنل چیلنج فٹ بال کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی سکروٹنی کا عمل (کل )سے شروع ہوگا

پیر 9 اپریل 2018 20:25

نیشنل چیلنج فٹ بال کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی سکروٹنی کا عمل (کل )سے ..
لاہور۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)دو سال کے وقفہ کے بعد منعقد ہونے والے نیشنل چیلنج فٹ بال کپ میں حصہ لینے والی کراچی میں موجود فٹ بال ٹیموں کی سکروٹنی کا دو روزہ عمل کل منگل سے شروع ہوگا ۔ 20اپریل سے 10مئی تک کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جنرل سیکرٹری پی ایف ایف کے مطابق کراچی میں جن ٹیموں کی سکروٹنی کی جائیگی ان کی تفصیل اس طرح ہے ؛ کے الیکٹرک ، ، پی آئی اے ، نیشنل بنک آف پاکستان، ایس این جی پی ایل، کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان پٹرولیم، پی ڈبلیو ڈی، سندھ گورنمنٹ پریس، گوادر پورٹ اتھارٹی، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، سٹیٹ لائف انشورنس، سول ایوی ایشن اتھارٹی ، سکروٹنی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے پی ایف ایف کی جانب سے کراچی کے مرحلہ کیلئے جو سکروٹنی کمیٹی بنائی گئی ہے، اس کی تفصیل اس طرح ہے کہ شہزاد انور (ٹیکنیکل ڈائیریکٹر پی ایف ایف) رحیم بخش بلوچ ، قمر علی قریشی، زاہد تاج ، محمد آ صف ، غلام شبیر ابتک جو ٹیمیں سکروٹنی کے مرحلہ سے گزر چکی ہیں، ان کی تفصیل اس طرح ہی: پاکستان آرمی، کے آر ایل، پاکستان ائیرفورس، واپڈا، فالکن ایف سی، ہزارہ کول جبکہ اشرف شوگر ملز اور ایشیاء گھی ملز کی سکروٹنی کل بہاول پور میں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف کے ڈائریکٹر کمپیٹیشن سجاد محمود کا کہنا ہے کہ سخت سکروٹنی کا عمل چیلنج کپ میں شمولیت کرنے والی ٹیموں کا ایک معیار مقرر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔ چیلنج کپ 2018میں حصہ لینے والی ٹیموں کی اکثریت اکتوبر میں شروع ہونے والے پاکستان میں فٹ بال کے سب سے بڑے ایونٹ پاکستان پریمیئر لیگ کا بھی حصہ ہونگی۔