ملک میں قیام امن،دہشتگردی وانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے علماء کونسل اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،زاہد محمود قاسمی

پیر 9 اپریل 2018 20:25

لاہور۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ملک میں قیام امن،دہشت گردی،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے علماء کونسل اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، شام،کشمیر، فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم قابل مذمت ہیں۔ یہ بات چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت علماء کونسل (قاسمی) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں میں کہی گئی۔

اجلاس میں وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیاء،مولانا امداد الحسن نعمانی،پیر جی خالد محمود قاسمی،حافظ محمد شعبان صدیقی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا خالد محمود سرفرازی،مفتی حفظ الرحمن بنوری،مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی،صدر پنجاب مولانا محمد امجد، حافظ محمد ابوسفیان حنفی،جنرل سیکرٹری پنجاب مولانا عبد المنان عثمانی،مولانا عمر قاسمی،حافظ مقبول احمدودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہونے والے فیصلوں میں مرکزی علماء کونسل کے نام کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا کہ چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور پنجاب میں ڈویژن سطح پر ’’پیغام پاکستان ‘‘اور ’’اتحاد امت ‘‘کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی اور مختلف شہروں میں ’’ختم نبوت کورس ‘‘ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اسی سلسلہ میں 11اپریل کو فیصل آباد میں ختم نبوت کورس ہوگا ۔اجلاس کے بعد مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے دیگر مرکزی وصوبائی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کواس وقت اندرونی و بیرونی سازشوں کا سامنا ہے، ان سازشوں کے مقابلہ کیلئے قومی وحدت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔