ایل ڈی اے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

پیر 9 اپریل 2018 20:25

لاہور۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنر ل زاہد اختر زمان نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے طور پر کام کرنے والے خرم یعقوب کو ڈائریکٹر ریونیو کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا ہے اور ڈائریکٹرکوآرڈینیشن کے طور پر کام کرنے والے کامران پرویز کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز کی ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے پاس سیکرٹری ایل ڈی اے ودیگر سپانسرز کے عہدے کا اضافی چارج بھی ہو گا۔دریں اثناء ایل ڈی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز سمعیہ سلیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء قاسم عباس بھٹی کو ڈائریکٹوریٹ آف لاء (سپریم کورٹ و ہائی کورٹ سیکشن ) میں تعینات کر دیا ہے۔