ڈی سی لاہور نے ڈبل روٹی کی سرکاری قیمت مقرر کر دی

بڑی ڈبل روٹی 65‘چھوٹی40روپے کی ہو گی

پیر 9 اپریل 2018 19:43

لاہور۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا احمد سید نے ڈبل روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈبل روٹی کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر کر دی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے 750سی800گرام تک بڑی ڈبل روٹی کی قیمت 65روپے جبکہ 375سی400گرام تک چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت 40روپے مقرر کی ہے۔ انہوں نے تمام پراٰٰٰٰٰئس کنٹرول مجسٹریٹس کو نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد کی ہدایت بھی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :