پی آئی اے کے لوگو کی تبدیلی پر اربوں روپے خرچ کیے جانے کا انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 اپریل 2018 18:33

پی آئی اے کے لوگو کی تبدیلی پر اربوں روپے خرچ کیے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اپریل 2018ء) : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا فلیگ کیریئرتبدیل کرنے پرافسوس ہے،اڑھائی ارب لوگو کی تبدیلی پرخرچ کیے جارہے ہیں،مارخورصرف پاکستان میں ہی نہیں اوربھی جگہ پر ہیں۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کل پی اے سی کے سامنے پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی اےسی کی ہدایات نیب کوجاتی ہے۔ ہدایات پرعمل درآمد کےحوالےسے بریفنگ لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مارخورصرف پاکستان میں ہی نہیں اوربھی جگہ پر ہیں۔ پی آئی اے کا فلیگ کیریئرتبدیل کرنے پر افسوس ہے۔ اڑھائی ارب لوگو کی تبدیلی پر خرچ کیے جارہے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پی آئی اے پرجھنڈا پاکستان کی علامت ہے۔ مارخورصرف پاکستان میں ہی نہیں اوربھی جگہ پر ہیں۔