پنجاب بھرمیں971ٹریفک حادثات میں15ا فراد جاںبحق1159زخمی

پیر 9 اپریل 2018 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی971مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں728افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں416افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات15افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 484ڈرائیوز،22کم عمرڈرائیورز532مسافراور143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ236ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت233متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد90حادثات میں108متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 67حادثات میں84متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1159متاثرین میں917مرد اور242خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں184فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور654افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ321زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں747موٹر سائیکلز،147آٹو رکشے،78موٹر کاریں،18مسافربسیں،47وین،35ٹرک اور106دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :