پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب کا اہتمام

پیر 9 اپریل 2018 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان کی گریڈ 22میں بطور چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ لاہور کنٹریکٹ کی تین سالہ مدت ختم ہونے پر ان کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ہسپتال کے فیکلٹی ممبران، ینگ ڈاکٹرز، نرسز اوردیگرسٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان کو ادارہ کیلئے لا زوال خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیاجبکہ پھولوں کے گلدستے اور شیلڈز بھی پیش کیں۔

(جاری ہے)

شرکاء کا کہنا تھا کہ چئیرمین اینڈ ڈین نے بہترین سال اس ہسپتال کی خدمت میں گزارے جبکہ ان کی انتھک محنت ، لگن اور ایمانداری سے ادارہ کے ملازمین اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے بہت سے دیرینہ مطالبات و امور پایہ تکمیل تک پہنچے، شیخ زاید ہسپتال ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان نے ان کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا اہتمام کرنے پر فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر ملازمین نے بھی انہیں آنے والے وقت کیلئے نیک تمنائو ں اور دعائو ں کے ساتھ رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :