محکمہ صحت کے ملا زمین کی کا ر کر دگی جا نچنے کیلئے "طبی "پرو گرا م شرو ع کیا جا رہا ہے ،سیکریٹری صحت

ویکسین کی خریداری کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں تا کہ عالمی امدا د پر انحصا ر میں کمی لا ئی جا سکے ،ڈاکٹر فضل اللہ پیچو ہو

پیر 9 اپریل 2018 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) سیکریٹری صحت حکومت سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچو ہو نے کہا ہے کہ مریضو ں کی شکایت کے ازا لے اور ضلعی ہیلتھ سسٹم کی بہتری کیلئے آئی ٹی بیسڈ اصلا حا ت کی جا رہی ہیں حکومت سندھ صو بے کے ہر بچے کو حفاظتی ٹیکو ں کی فراہمی کیلئے ٹھو س اقدا ما ت اٹھا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اغا خا ن یونیورسٹی اور جا ن ہیپکنز یو نیورسٹی کے زیر اہتما م سسٹین ایبل ایمو نا ئزیشن کے مو ضو ع پر منعقدہ ور کشا پ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت نے ویکسین کی خریدا ر ی کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں تا کہ عا لمی امداد پر انحصا ر میں کمی لا ئی جا سکے ۔انہو ں نے کہا کہ حفا ظتی ٹیکو ں کے حوالے سے محکمہ صحت کے ملا زمین کی کار کر دگی کو جا نچنے کے لئے پبلک پرائیوٹ پا ر ٹنر شپ کے تحت طبی پرو گرا م شرو ع کیا جا رہا ہے ۔یہ پرو گرا م آغا خا ن یو نیورسٹی کے پرو گرا م ٹیکو انڈرو ائیڈ ایپ کی طر ز پر شرو ع کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :