بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز گزشتہ 10سال سے انتہائی قلیل تنخواہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں

حکومت فوری طورپر کمیونٹی اسکولز ٹیچرز کو ریگولر کرے ، مظاہرے سے محمد صدیق میرزئی اوردیگر کا خطاب

پیر 9 اپریل 2018 19:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) بلوچستان کمیونٹی سکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محمد صدیق میرزئی کی قیادت میں پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے محمد صدیق میرزئی ، سیف اللہ،امین اللہ خان میانی ، محیب اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز گزشتہ 10سال سے انتہائی قلیل تنخواہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہم نے ملک و قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں مگر حکمرانوں نے بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز کے ریگولر ہونے کی ر اہ میں رکاوٹیں پیدا کیں جس کے باعث کموینٹی اساتذہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کمیونٹی سکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آج سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا جو کمیونٹی اسکولز ٹیچرز کے مستقل ہونے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز کو فوری طورپرریگولر کرنے اورانکے دیگر جائز مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :