سرگودھا ،مکان تعمیر کے تنازعہ پر پندرہ مسلح افراد کا دھاوا ،مالک مکان قتل ،2 افراد کو زخمی کر دیا

پیر 9 اپریل 2018 19:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) سرگودھا کے نواح میں مکان تعمیر کے تنازعہ پر پندرہ مسلح افراد نے دھاوا بول کر مالک مکان کو قتل اور 2 افراد باپ بیٹے کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی چک 91 شمالی میں منصب نامی شخص مکان بنا رہا ہے جہاں کسی بات پر جھگڑا میں عامر،عالم،نزیر وغیرہ 15 افراد نے اسلحہ اور سوٹوں سے حملہ کر کے منصب،اس کے بہنوئی عبدالغفار اور بھانجھے عمران کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گے۔

واقعہ کے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں فیصل آباد ریفر کر دیا جہاں منصب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دوسرے زخمیوں کی حالت بھی نازک بتلائی جا رہی ہے۔پولیس تھانہ صدر نے منصب کے بھانجھے محمد عرفان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔اور ضروری کاروائی کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :