قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول ،ایجنڈے کی منظوری کیلئے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا جلاس (کل) ہوگا

پیر 9 اپریل 2018 19:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کی55 ویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری کیلئے ہائوس اینڈ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (کل) منگل کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے قومی اسمبلی کے سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :