ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں قائداعظم کے سنہری اصولوں کو اپنانا ہوگا ، سرتاج عزیز

دو قومی نظریہ کی کامیابی کا اصل راز قائداعظمؒ کی جمہوری سوچ ہے ،ادیب نوجوا ن نسل کو قائد کے افکار سے روشنا س کرائیں،سیمینار سے خطاب

پیر 9 اپریل 2018 19:03

ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں قائداعظم کے سنہری اصولوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا کہ دو قومی نظریہ کی کامیابی کا اصل راز قائداعظم کی جمہوری سوچ ہے ،، قائدکے پاکستان کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہمیں دن رات محنت کی ضرورت ہے، ادیب نوجوا ن نسل کو قائد کے افکار سے روشنا س کرائیں،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں قائداعظم کے سنہری اصولوں کو اپنانا ہوگا ۔

پیر کو پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر میں قومی کتاب میلہ کے آخری روز ’قائداعظم کتابوں کے آئینہ میں‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ نوجوان نسل قائد کی زندگی کو اپنی مشعل راہ بنائیں جو کہ سنہری اصولوں پر کاربند تھی، انہوں نے پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کو یکساں حقوق فراہم کئے اور اقلیتوں کو بھی جائز مقام دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی زندگی کے ہر پہلو پر کتاب تحریر کی جا سکتی ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں قائداعظم کے سنہری اصولوں کو اپنانا ہوگا اور یہ سب تبھی ممکن ہوگا جب نوجوان نسل کتاب سے اپنا رشتہ مضبوط کرے گی۔ انہوں نے قومی کتاب میلہ کے کامیاب انعقاد پر نیشنل بک فاؤنڈیشن اور شریک ادیبوں، شعراء اور دانشوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادیبوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوان نسل کو قائد کے افکار سے روشناس کرائیں۔۔ تقریب سے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق، سینیٹر عبدالقیوم، شاہد رشید، ظفر بختاوری سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :