سینئر صحافی شکیل احمدمجاہد کے بھانجے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

پیر 9 اپریل 2018 19:03

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء)نوکوٹ پریس کلب کے سینئر نائب صدر اور سینئر صحافی شکیل احمدمجاہد کے بھانجے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے گزشتہ دنوں دونوں بھانجوں کے نکاح کے بعد دلہوں کے لئے دعا کی گئی اور اہل خانہ سمیت تمام شرکاء نے مبارکباد پیش کیں جبکہ نوکوٹ میں دعوت ولیمہ کا انعقاد کیا گیاجس میں سیاسی سماجی صحافی اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور زندگی کے نئے سفرشروع کرنے پر دلہوں کو مبارکباد پیش کیں ۔