نوکوٹ ،شہربھر میں اصلی نوٹوں کی مماثلت رکھنے والے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے

پیر 9 اپریل 2018 19:03

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء)نوکوٹ کی عوام ہوشیار ہو جائیں جعلی نوٹوں کے جانسے میں آنے سے پہلے اصلی اور نقلی کا فرق ضرور جان لیںشہربھر میں اصلی نوٹوں کی مماثلت رکھنے والے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے ہیں جنہیں پہچاننا انتہائی مشکل ہے تفصیلات کے مطابق نوکوٹ شہر میں5ہزار 1ہزار اور 5سو کے جعلی نوٹوں کی گردش خطرناک حد تک بڑھ گئی اور گزشتہ روز نوکوٹ کے ایک تاجر کی دکان پر پانچ سو کے نوٹ کو چیک کیا گیا تو نوٹ جعلی ثابت ہو ا تاجر بیشم کمار کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ایک ہزار اور پانچ ہزار روپے کے جعلی نوٹس گاہک لیکر آئیں ہیں اور وہ عام شہر ی نوٹ میں جعلی اوراصل کا فرق محسوس ہی نہیں کرتے ہیں اورجعلی نوٹ کا دھندہ کرنے والی مافیا کے جانسے میں آجاتیں ہیںنوکوٹ میں سرکولیٹ ہونے والے جعلی نوٹوں کی پہچان انتہائی مشکل ہے جو اصلی نوٹوں سے مماثلت رکھتے ہیں جسکی وجہ سے روزانہ عوام سینکڑوں جعلی نوٹ وصول کرتے ہیں اور انہیں آگے منتقل کر دیتے ہیں ایسی صورت حال میں عوام بے بسی اور پریشانی کا شکار ہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ نوکوٹ کی نجی بینکوں میں بھی جعلی نوٹوں کی پہنچان کرنے سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں اکثر اوقات بینک کی گڈیوں میں ہزار اور پانچ سو کے جعلی نوٹ شامل ہوتیں ہیں جو ایسی طرح شہر کے تاجر سے ایک دوسرے سے منتقل ہوتے رہتیں ہیں جبکہ نوکوٹ نجی بینکوں کے منیجرز سے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ نوکوٹ میں جعلی نوٹوں کی گردش کی شکایت ہوسکتی ہے لیکن بینکوں میں اب تک کوئی جعلی نوٹ نہیں آیا ہے نوکوٹ کے تاجر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن سے مطالبہ کیا ہے کہ نوکوٹ میں جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والے افراد کو تلاش کرکے جعلی نوٹوں کی بھرمار سے نجات دلائی جائے ۔