سندھ بھر کی طرح نوکوٹ میں بھی 4 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

پیر 9 اپریل 2018 19:03

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) سندھ بھر کی طرح نوکوٹ میں بھی 4 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے لئے رورل ہیلتھ سینٹر کی جانب اے 17 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں ایک ٹیم رورل ہیلتھ سینٹر۔ایک بیسک ہیلتھ سینٹر کوٹ میر جان محمد اور 4 ٹیمیں ننگرپارکر بس اسٹاپ میرپورخآص اسٹاپ۔

(جاری ہے)

بدین اور عمرکوٹ اسٹاپ پر پولیو کی ویکسین بچوں کو پلائیں گی جبکہ 11 گشتی ٹیمیں ہیں جو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کریں گی نوکوٹ پولیو مہم میں 35 ملازم اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں پولیو مہم میں تقریبا 6836 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کی جآتی ہے۔حکومت سندھ نے صوبہ بلو چستان میں پولیو کیس ظاہر ہونے کے بعد ایک مآہ بعد دوبارہ مہم شروع کی ہے۔

متعلقہ عنوان :