(ن) کے دو اراکین پنجاب اسمبلی کاآزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اعلان

علی اصغر منڈا قومی اسمبلی کے حلقے میں رانا تنویر حسین،طارق محمود باجوہ بھی قومی اسمبلی کے حلقے سے برجیس طاہر کے مقابلے میں انتخاب لڑینگے

پیر 9 اپریل 2018 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) سے وابستگی رکھنے والے دو اراکین پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈ ا اور طارق محمود باجوہ نے آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

علی اصغر منڈا 2013ء کے عام انتخابات میں پی پی 165 سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہو کر (ن) لیگ میں شامل ہوئے تھے جبکہ طارق محمود باجوہ پی پی 170 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔علی اصغر منڈا کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر کے مقابلے میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔طارق محمود باجوہ نے وفاقی وزیر برائے امورکشمیر اور گلگت بلتستان برجیس طاہر کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔